Saturday, February 2, 2013

خوش خبری

ربیع النور کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ کے رسول روحی فداہ صلی اللہ علیہ علیہ وسلم جلوہ آرائے عالم ہوئے۔ یہ ربیع الاول کی ۱۲ تاریخ تھی۔ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم چہار دانگ عالم میں خوشیاں منا رہے تھے۔ اس پر بہار موقع پر رب کریم مجھ گناہ گار پر یہ کرم کیا کہ اس کی ۱۷ تاریخ میں بوقت نماز فجر تقریبا صبح ۶ بجے ایک پھول سا بچہ میرے گھر میں تولد ہوا۔ یہ نونہال میری دوسری اولاد ہے۔ اس سے پہلے اللہ عزوجل نے ایک لڑکی عطاکی تھی جس کی تاریخ پیدائش انگریزی ماہ کے اعتبار سے ۱۱مئی تھی اور سال تھا ۲۰۰۹ کا۔ اب انگریزی ماہ کے اعتبار سے ۳۰جنوری ۲۰۱۳ کو اللہ عزوجل نے اولاد نرینہ کی شکل میں یہ دوسری اولاد عطا فرمائی۔ بیٹی کا نام حضرت علامہ سید شاہ جلال الدین اشرف اشرفی جیلانی نے "مدیحہ فاطمہ "رکھا تھا ۔ بیٹے کا نام بھی انھی بزرگ نے "محمد دانیال " رکھا ہے۔ اللہ تعالی کا اس نعمت عظمی کا پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اللہ تعالی دونوں بچوں کو صالح فرمائے ۔ عمر خضر عطاکرے۔ آمین۔

No comments:

Post a Comment